ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / ’نہ میں گرا نہ میرے حوصلوں کے مینار گرے، مجھے گرانے میں بہت سے لوگ بار بار گرے‘،لالوپرساد یادو کا مخالفین پر حملہ

’نہ میں گرا نہ میرے حوصلوں کے مینار گرے، مجھے گرانے میں بہت سے لوگ بار بار گرے‘،لالوپرساد یادو کا مخالفین پر حملہ

Wed, 06 Mar 2019 23:28:58    S.O. News Service

پٹنہ، 06 مارچ(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا) آر جے ڈی صدر لالو یادو چارہ گھوٹالے کے کئی معاملے میں سزا کاٹ رہے ہیں۔حالانکہ وہ بیچ بیچ میں اپنے مخالفین پر بھی حملہ بولتے رہتے ہیں۔لالو پرساد یادو نے بدھ کو مخالفین پر نشانہ لگاتے ہوئے کہا کہ ان کو گرانے والے بار بار گرے ہیں۔آر جے ڈی صدر اور سابق مرکزی وزیر لالو پرساد نے بدھ کو اپنے ٹوئٹر ہینڈل پر شاعرانہ انداز میں لکھاکہ ’نہ میں گرا نہ میرے حوصلوں کے مینار گرے، مگر مجھے گرانے میں بہت سے لوگ بار بار گرے۔اسی ٹویٹس میں لالو نے آگے لکھاکہ’مدعی لاکھ برا چاہے تو کیا ہوتا ہے، وہی ہوتا ہے جو منظور’عوام‘ہوتا ہے‘۔ لالو نے اس ٹویٹ میں ایک کارٹون تصویر بھی پوسٹ کی ہے جس میں انہوں نے یہ دکھانے کی کوشش کی کہ انہیں مختلف جانچ ایجنسیوں کے ذریعے پریشان کیا جا رہا ہے۔لالو کے اس ٹویٹ کے بعد حکمراں جنتا دل یونائٹیڈ نے بھی جوابی حملہ کرتے ہوئے اسے ’منظور عوام‘ بتایا ہے۔جے ڈی یو کے ترجمان نیرج کمار نے لالو کی ٹویٹس پر جوابی حملہ کرتے ہوئے کہاکہ عوام ہی نے چاہا ہے کہ جس نے خود کو’ غریبوں کے مسیحا ‘بتا کر بے شمار جائیداد حاصل کر لی تھی، آج ہوٹوار جیل کے قیدی نمبر 3351 ہیں۔ انہوں نے مزید کہاکہ محنت کر کے تو کچھ کمائے نہیں، اب تو شرم کیجیے۔ عوام آپ کی حقیقت جان چکی ہے۔یہ سب منظور عوام ہی ہے۔


Share: